ٹیکسز ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ گندم بحران ،اقتصادی را ہداری کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی آج براز جمعہ 22تاریخ کو اتحاد چوک کے مقام پہ عوامی جلسے کا انعقاد کر ے گی

awami actionگلگت ( نمائندہ خصو صی ) ٹیکسز ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ گندم بحران ،اقتصادی را ہداری کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی آج براز جمعہ 22تاریخ کو اتحاد چوک کے مقام پہ عوامی جلسے کا انعقاد کر ے گی ۔ اس جلسے میں تمام سیاسی ،سما جی ،مذہبی ، قومی تنظیموں کے رہنما ء شر کت کر ینگے اور بعد از نماز جمعہ تمام مسا جد سے افراد اس احتجا جی جلسے میں شر کت کر ینگے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے اس احتجاج کے حوالے سے مکمل تیا ریاں کی ہیں اور ساتھ ہی سٹیک ہو لڈرز تنظیموں سمیت افراد کو بھی اعتماد میں لیا ہے ۔ یاد رہے دو سال قبل مکمل عوامی پزیرا ئی حا صل کر نے کے بعد اپنے مطا لبات منوانے کے بعد ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی میدان میں اتری ہے ، aac sosttodayعوامی ایکشن کمیٹی کے کنو نئیر مولانا سلطان رئیس کا یہ کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ وفا نہیں کیا جس کے بدو لت حکومت کے خلاف میدان میں اتر نا پڑا ہمارا احتجاج پر امن اور قا نون کے دائر ے کے اندر کا ہے اور یہ ہمارا حق ہے عوام اس جلسے میں اپنی شر کت کو یقینی بنا ئیں ۔ اس بار یا تو حکومت رہے گی یا تو عوام کے مسا ئل حل ہو نگے ۔ انہوں نے تفسیلات بتا تے ہو ئے کہا کہ نئے انتخابات کی وجہ سے عوامی ایکشن کمیٹی کو کچھ عر صہ خاموش رہنا پڑا تا کہ الیکشن ہو ں کیو نکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے بھی جما عتیں انتخا بات میں حسہ لے رہی تھی اسی وجہ سے خا موش رہنا پڑا جس کو کمزوری بنا کر عوامی ایکشن کمیٹی کو کمزور کر نے کی بھی کو شش کی گئی لیکن اس بار پہلے سے زیادہ عوامی طا قت کا مظا ہرہ کیا جائے گا ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *