جس صدر کو گلگت بلتستان اور بلوچستان کے الگ ہونے کا پتہ نہ ہو وہ گلگت بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتے ہیں -سید مہدی شاہ

MEHDI11سکردو (چیف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان سے جی بی اسمبلی کے ممبران کی ملاقات کے دوران پتہ چلا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کے عوام سے کتنی مخلص ہے جس صدر کو گلگت بلتستان اور بلوچستان کے الگ ہونے کا پتہ نہ ہو وہ گلگت بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتے ہیں صدر پاکستان سے ملاقات کے دوران معلوم ہو ا کہ ن لیگ لیگ گلگت بلتستان کے عوام کو نہ تو آئینی حقوق دلانے میں سنجیدہ ہے اور نہ ہی اقتصادی راہدری میں گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلانے میں سنجیدہ ہے ن لیگ گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ بھی نہیں دے سکتی ، ن لیگ کے وزراء پارلیمانی سکرٹیریز اور چھوٹے ورکز سب آئینی صوبے کا نعرہ لگا رہے تھے اور ایسا لگتا تھا کہ وہ راتوں رات آئینی صوبہ بنا کر دم لینگے ، لیکن اب ن لیگ کے تمام جھوٹ عوام کے سامنے آگئے ہٰیں وزیر اعلیٰ نے آئینی صوبے کے معاملے پر اپنی بے بسی کا اظہار کر دیا ہے وہ علاقے کو آئینی حقوق تو کیا کچھ بھی نہیں دے سکتے ن لیگ نے حفیظ الرحمن کی سربراہی میں جھوٹ کی فیکڑی کھول رکھی ہے آہستہ آہستہ ن لیگ کے تمام سفید جھوٹ کھل کر سامنے آرہے ہیں ، وزیر اعلیٰ اور ن لیگ کے تمام وزراء اب جھوٹ کا سہارہ لینا بند کریں ، وزیر اعلیٰ کچھ بیانات دیتے ہیں اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کچھ کہتے ہیں کہیں وزیر اعلیٰ کے بیانات کی تردید سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کر رہے ہوتے ہیں ن لیگ کی پوری کاینہ ہی شش و پنچ کا شکار ہے انہیں خود نہیں معلوم کہ انہیں کرنا کیا ہے ، ن لیگ کی طرز حکمرانی پر شرم آتی ہے وزیر اعلیٰ نے دورہ لند ن میں سلفیاں لینے کا ریکارڈ بنا لیا ، عوام کو بتایا جایا کہ انہوں نے فوٹو سیشن کے علاوہ لند ن جا کر کیا کیا ، سرکاری خزانے کو ن لیگ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بے وقوف بنانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، وزیر اعلیٰ خود تو بیوروکریسی کو قابو میں نہ کر سکے اور اپنے معاون خصوصی کو چھاپے مارنے پر لگا دیا ، وزیر اعلیٰ کے اس اقدام پر ہنسی آتی ہے ، ن لیگ والے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ، گلگت سکردو روڈ کا جھوٹ آئینی حقوق کا جھوٹ گندم بحران خاتمے کا جھوٹ ، ن لیگ کے ابھی تک جھوٹ بولنے کے علاوہ کیا ہی کچھ نہیں ، ن لیگ اپنا ایک کام دیکھا دے جو ابھی تک کیا ہو پوری کابینہ نے اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالا ہو ہے ہمارے دور میں ہمارے اسلام آباد رہنے پر رولا کرنے والے آج خود گلگت جانے کا نام نہیں لے رہے ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *