وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اخوت کے تحت وزیراعلیٰ خود روز گار سکیم کیلئے مزید30کروڈ روپے دئیے جائینگے

AKHAWAT GILGITگلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اخوت کے تحت وزیراعلیٰ خود روز گار سکیم کیلئے مزید30کروڈ روپے دئیے جائینگے۔ بلاسود قرضوں کی حد20ہزار سے بڑھا کر75ہزار تک کی گئی ہے جسے آئندہ سال مزیدبڑھا کر1لاکھ تک کیا جائیگا۔اس وقت 26901 خاندان بلاسود قرضوں کی سکیم سے 576,907,000 مستفید ہوچکے ہیں ان خاندانوں کو دی جانے والے رقم576,907,000 روپے بنتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریجنل منیجر اخوت فاؤنڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ گانچھے، جگلوٹ، چکر کوٹ، نومل، یاسین، داریل، تانگیراورتھک میں بھی جلدازجلد اخوت کے دفاتر کھولے جائیں تاکہ ان علاقوں کے عوام بھی اس سکیم سے مستفید ہوسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خود روز گار سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی ادائیگی کا مقصد معاشرے سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہے۔ ان قرضوں سے چھوٹے پیمانے پر مختلف کاروبار کا آغاز کیا جاسکتا ہے خصوصاً مرغ بانی، لائیو سٹاک اور چھوٹے گھریلوں سطح پر پھلوں کیلئے پراسسنگ یونٹس لگائے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں زراعت کے فروغ کیلئے بھی بھر پور اقدامات کررہی ہے انڈسٹریل زون کے قیام سے گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار کے مواقعے میسر آئینگے۔ اخوت فاؤنڈیشن کے ریجنل منیجر کو ہدایت کی ہے کہ اس مثبت پالیسی کی آگاہی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *