چترال کے گہیریت گولین کنزروینسی میں نامعلوم شکاریوں نے ایک کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

HTRALچترال کے گہیریت گولین کنزروینسی میں نامعلوم شکاریوں نے ایک کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

chitral ibex

چترال ( بشیر حسین آزاد ) چترال کے گہیریت گولین کنزروینسی میں نامعلوم شکاریوں نے ایک کشمیری مارخور کا شکارکرلیا لیکن محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی وجہ شکاریوں نے شکارشدہ مارخور چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ سب ڈویژنل وائلڈ لائف افیسر ارشاد احمد نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ شام کو گہیریت کے کنزروینسی میں ٹھوناٹھونی کے مقام سے فائرنگ کی آواز آنے کی اطلاع انہیں موصول ہوئی جس پر انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور کمیونٹی کے واچروں اور لوکل کمیونٹی کو فائرنگ کے مقام کو گھیرے میں لانے کی ہدایت جس پر نامعلوم اور ان کے ساتھی تین سالہ نر مارخور کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرارہوگئے۔ بعدازاں شکار کو وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفس لایا گیا جہاں محکمہ حیوانات کے سینئر ویٹرنری ڈاکٹر شیخ احمد نے پوسٹ مارٹم کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او وائلڈ لائف امتیاز احمد نے کہاکہ غیر قانونی شکار پر سخت پابندی عائد ہے اور مارخور کے غیر قانونی شکارمیں ملوث افراد کو عدالت سے سخت سزا دلوایاجائے گا۔

آل کلاس فورملازمین ایسوسی ایشن آل محکمہ جات ضلع چترال کاایک ہنگامی میٹنگ
چترال (بشیر حسین آزاد)آل کلاس فورملازمین ایسوسی ایشن آل محکمہ جات ضلع چترال کاایک ہنگامی میٹنگ اپیکاآفس چترال میں ضلعی صدرکلاس فورمحمدقاسم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے نمائندگان نے باری باری اپنے خیالات کااظہار کیا۔اورمتفقہ طورپر ایک قرارداد منظورکی گئی۔جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکی چوکیداروں اوردیگر کلاس فورملازمین سے 24گھنٹے ڈیوٹی لیناانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔صوبائی حکومت اس ناانصافی پر نظرثانی کرکے مذکورہ ناانصافی کوختم کیاجائے۔اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ اکثردہشت گردفوج اورپولیس کی وردی میں دہشت گردی کرتے ہیں اس لئے حکومت کوچاہیے کہ فوج اورپولیس کواداروں کے اندرداخل ہونے سے منع کریں یاچوکیداروں کوفوج اورپولیس کاچیکنگ کاحق دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت کواداروں کے لئے 24گھنٹے کی ڈیوٹی کی ضرورت ہے توفی ادارے کے لئے تین چوکیداروں کابندوبست کرے اورچوکیداروں کوایلیٹ فورس کے زریعے ٹرنینگ دی جائے اورٹرنینگ کے دوران ٹی اے ڈی دیاجائے اورخود کارہتھیار مہیا کیاجائے اورچوکیداروں کے لئے ادارے کے اندرایک الگ مخصوص کمرہ الاٹ کیاجائے اجلاس میں حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاکہ ہمارے اس جائزقرارداد کومدنظررکھتے ہوئے 25فروری تک ایک جامعہ پالیسی کااعلان اورکارروائی کرے بصورت دیگر کلاس فورملازمین سات مارچ کوایک بھرپوراحتجاج ریکارڈ کریں گے اوراٹھ گھنٹے سے ایک منٹ بھی زیادہ ڈیوٹی نہیں کریں گے

وحدت اساتذہ ضلع چترال کا ایک ہنگامی اجلاس ،مولانا رشید احمد ٹی ٹی کو ضلع جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا
چترال(بشیر حسین آزاد) مورخہ 3فروری بمقام گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال میں وحدت اساتذہ ضلع چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا غلام محمد یوسف منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد تمام حاضرین نے صوبائی حکومت کی طرف سے ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اعلان کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پیش کرنے کے بعد تجاویز اور رائے طلب کیا۔ایجنڈا کے تحت ضلعی جنرل سیکرٹری کے تبادلے کے وجہ سے خالی نشست پر اتفاق رائے سے مولانا رشید احمد ٹی ٹی کو ضلع جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔اس کے بعد متوقع آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں کافی غور وحوض کے بعد بھر پور انداز مٰں انتخابات میں وحدت اساتذہ کی پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا اعلان کیا گیا۔اور اس حوالے سے ایک انتخابی کمیٹی ذیل حضرات پر مشتمل تشکیل دیا گیا۔مولانا محمد یوسف۔مولانا معظم شاہ،مولانا خلیق الزمان،مولانا حبیب اللہ،قاری محمدیوسف ،مولانا محمد الیاس،مولانا رشید احمد اور مظفر الدین

انتقال پُرملال
پی پی پی کے بانی کارکن محمد ظاہر شاہ انتقال کرگئے
چترال ( بشیر حسین آزاد) پی پی پی ضلع چترال کا بانی رکن محمد ظاہر شاہ طویل علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں ایون میں انتقال کرگئے جنہیں بدھ کے روز سپرد خاک کیا گیا ۔ وہ پی پی پی کا جانا پہچانا اورمقبول رہنما تھا جوکہ سیاسی سرگرمیوں سمیت علاقے کی ترقی میں گزشتہ سال اپنی بیماری تک بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *