پاکستان بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا

kashmir day shigar sost today
شگر(عابد شگری)پاکستان بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں حسن شہید چوک سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر امیر خان، ایس پی شگر عبدالرحیم،ڈی ڈی ایجوکیشن ابراہیم تبسم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادر اور دیگر محکموں کے اعلی ٰ حکام کررہے تھے۔
ریلی کے رکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی آفس تک آئیں۔ جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر امیر خان،انجینئر سید محسن موسوی،اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیرفدا علی نے کہا کہ آزادی کے بعد کشمیر کے اکثریت پاکستان میں امل ہونا چاہتے تھے لیکن ڈوگرہ راج نے زبردستی کشمیر کا الحاق ہندوستان کیساتھ کردیا جس کے خلاف وہاں آزادی کی تحریک اب تک جاری ہے۔ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کو ان کی خواہش کیمطابق حق خود ارادیت دی جائے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ظلم کی پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔جس پر خاموشی بحیثیت مسلمان کسی کو بھی جائز نہیں۔ ہم کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے۔مقررین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کیمطابق اپنے خواہشات کیمطابق فیصلہ سازی کا اختیار دی جائے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *