محکمہ وائلڈ لائف نے سکردو میں کمیونٹی کی طرف سے پکڑے گئے دوچیل کے بچوں کو آزاد کردی

WWF-سکردو( چیف رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف نے سکردو میں کمیونٹی کی طرف سے پکڑے گئے دوچیل کے بچوں کو آزاد کردیا۔تفصیلات کے مطابق دو چھوٹے چیلوں کے مقامی کمیونٹی نے پکڑا تھا محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او نے ان چیلوں کو حاصل کرکے آزاد کردیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایف او خادم حسین اور محکمہ وائلڈ لائف کے آفیسر اور سٹاف بھی موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ایف او وائلڈ لائف نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ کرنا تمام لوگوں کا فرض ہے ۔ کرہ ارض میں جنگلی حیات حسن ہے اور پرندوں اور جنگی حیات کے باعث روئے زمین میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس ان نادر جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے محکمہ وائلڈ لائف سے تعاون کرین اس موقع پر محکمہ جنگلات سکردو کے ڈی ایف او بھی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں ڈی ایف او جنگلات اور وائلڈ لائف کے ڈی ایف او نے ان پرندوں کو آزاد کردیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *