قائد پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو پوری قوم کی طرف سے65ویں سالگیرہ مبارک ہو۔عومی مسلم لیگ گلگت بلتستان جی بی

sheikh-rashid-ahmad-4قائد پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو پوری قوم کی طرف سے65ویں سالگیرہ مبارک ہو۔عومی مسلم لیگ گلگت بلتستان جی بی
شیر پنجاب اور ہر دل عزیز شخصیت سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی سالگیرہ کے موقع پرعوامی مسلم لیگ جی۔بی اور پاکستان کے 20کروڑ عوام کی طرف سے شیخ رشید احمد کو 65ویں سالگیرہ مبارک ہوں مقامی ہوٹل میں کیک کاٹ کر کامیابی اور لمبی عمر کی دعا مانگی گئی جس میں چیف آرگنائزر عوامی مسلم لیگ جی۔بی بشارت حسین انقلابی، اختر حسین بارگو شبیر احمد سرفراز جنید اقبال عبدلظاہراقبال الدین نواز نے شرکت کی جس میں خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر عوامی مسلم لیگ جی۔بی بشارت حسین انقلابی نے کہا کہ ہم نہایت خوشی سے عوامی مسلم لیگ گلگت قائد عوام شیخ رشید احمد کو 65ویں سالگیرہ منانے پر اور دل کی اتھاہ گہرایؤں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اواللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ہر دل عزیز شخصیت و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو لمبی عمر کامیابی اور خوشی دے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں موجودہ حکومت کی طرف سے کنٹینر اور جھالے کو نا کام بنا کر کمیٹی چوک میں خطاب کر کے ثابت کر دیا کہ راوالپنڈی اسلام آباد اب بھی عوامی مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور لال حویلی کارکنوں کا گھر جو عظیم شخصیت شیخ رشید احمد خان کی ذاتی ملکیت ہے کو پانامالیکس کی کہانی نہیں حال ہی میں موجودہ حکومت نے لال حویلی کو ایشو بنا کر نا کامی کا ثبوت دیا ہے جس کی گواہ پوری پنڈی اسلام آباد کے عوام بھی ہیں۔ن لیگ کی حکومت عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *