پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام پارٹ جیالوں کو مبارکباد اورشہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں , آصف حسین میرPYOگلگت

ppp gilgitپ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام پارٹ جیالوں کو مبارکباد اورشہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آصف حسین میر امیدوار جنرل سیکریٹریPYOگلگت بلتستان نے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جس کی بنیاد قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کے غریب،مظلوم اور محنت کش عوام کے حقوق کیلئے1967 ؁ء میں پاکستان پیپلز پارٹی بنائی۔ اور وقت نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے عوام کی بقا صرف پاکستان پیپلز پارٹی میں ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں ذولفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جبکہ مسلم لیگ ن آمریت کی پیداوار جماعت ہے جسے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اور مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کو چھوڑ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو گلگت بلتستان کے ہر کارکن سے ملاقات کرینگے جس سے پارٹی کارکنوں میں مزید جذبہ بیدار ہوگا۔آخر میں انہوں نے صوبائی صدرپی ۔پی۔پی امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *