چلاس کھنر ویلی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ا

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس کھنر ویلی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئے۔گزشتہ دو ماہسے چلاس کا مضافاتی علاقہ کھنر کی تمام آبادی اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے ،بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام لاٹین اور موم بتی کی ٹمٹماتی ہوئی روشنی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار کھنر یوتھ ارگنائزیشن کے رہنماوں نصیب خان،گجام محمد اور اہل علاقہ نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے حکام نے کھنر ویلی کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے آئے روز بجلی غائب رہتی ہے ،عوام سخت مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں ،زمہ دار حکام خواب خرگوش کے نیند سوئے ہوئے ہیں ،ہر طرف آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نوٹس لیکر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں متعلقہ حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *