پاکستان ميں سياحت اور سائکلنگ کو فروغ دينے "ٹوردی خنجراب“ سائيکل ريس 11 سے 13 مئ تک گلگت سے خنجراب تک منعقد ہوگی

altit hunza2ٹور ڈی خنجراب کا آغاز 11 مئ کو گلگت شہر سے شروع ہوگا ۔ مقصد نوجوانوں ميں سیاحت کا شعور اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے آشنا کرنا ہے ۔ اسلام آباد : پاکستان ميں سياحت اور سائکلنگ کو فروغ دينے "ٹوردی خنجراب“ سائيکل ريس 11 سے 13 مئ تک گلگت سے خنجراب تک منعقد ہوگی جس ميں ملکی و غير ملکی سائکلسٹ شرکت کريں گے ۔ اس حوالے سے پی اين سی اےميں ايک تقريب منعقد ہوئ ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹور دی خنجراب کے چيف آرگنائزر کمشنر گلگت ڈويژن عثمان احمد نے کہا کہ يہ علاقہ سياحت کی دولت سے مالا مال علاقہ ہے ۔ٹور دی خنجراب کے نام سے سائيکل ريس منعقد کرنے جارہے ہيں ۔ يہ گلگت بلتستان کی تاريخ کا سب سے بڑا ايونٹ ہوگا پاکستان سائکلنگ فيڈريشن اور سرينہ ہوٹل کے تعاون سے يہ ايونٹ منعقد کروايا جارہا ہے ۔ ميڈيا کی سپورٹ سے اس ایونٹ کو کامياب کروايا جاسکتا ہے ۔پہلے مرحلے ميں سائکلسٹ گلگت سے غلمت تک 66 کلومیٹر ، دوسرے مرحلے ميں غلمت سے سوست 110 کلوميٹر اور تيسرےاور آخری مرحلے ميں سوست سے خنجراب تک 84 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرينگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ايونٹ ميں مختلف کيٹگری ميں مختلف انعامی رقوم رکھی گئ ہے جبکہ اس ايونٹ کی مجموعی انعامی رقم تقريبا 4 لاکھ روپے ہوگی ۔ اس ايونٹ کيلئے سيکورٹی کے مکمل انتظامات ہونگے جبکہ سائکلسٹ کو صحت کے سہوليات بھی فراہم کرينگے ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *