گلگت چھموگڑھ نالے پر آر سی سی پل تعمير کرنے کی منظوری

bridgeگلگت چھموگڑھ نالے پر آر سی سی پل تعمير کرنے کی منظوری ۔

گلگت : صوبائ وزير تعميرات گلگت بلتستان نے چھموگڑھ نالے ميں 20 فٹ اونچا اور 40 فٹ لمبا آرسی سی پل تعمير کرنے کی منظوری ديدی ۔ اور ہدايات دی ہے کہ ايمرجنسی طور پر آرسی سی پل کا کام شروع کيا جائے ہم زبانی اعلانات نہيں عملی اقدامات پر يقين رکھتے ہيں ترقياتی منصوبوں پر غفلت کرنے کی کسی کو اجازت نہيں دے سکتے ۔ اگر کسی نے ترقياتی منصوبوں پر ہيرا پھيری کرنے کی کوشش بھی کی تو متعلقہ حکام اور زمہ داران کے خلاف سخت ايکشن ليا جائے ۔ چھموگڑھ کے عوام نے مجھے مينڈيٹ ديا ہے ۔ تمام سڑکيں ميٹل کرکے چھموگڑھ کو پيرس بنادوں گا ۔ صوبائ وزير تعميرات کا محکمہ تعميرات چيف انجينئير کو خصوصی ہدايات ۔ صوبائ وزير تعميرات نے دنيور حلقہ 3 ميں جاری ترقياتی منصوبوں پر اچانک دورہ کرکے چيف انجينئير محکمہ تعميرات عامہ کو موقع پر ہدايات ديتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئ دہائيوں سے چھموگڑھ کے عوام کو معياری سڑکوں پر سفر کرنے سے بھی محروم کيا گيا ہے ۔ چھموگڑھ کے نالہ جاتی آباديوں کو آپس ميں ملانے کے لئے چھموگڑھ نالے ميں 20 فٹ اونچااور 40 فٹ لمبا آرسی سی پل تعمير کيا جائيگا ۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *