ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی، پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کا اعلان۔

Tour de Khunjerav reception in Sost  (Affiyatabad Sost Bazar)

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی، پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کا اعلان۔

عبدالرزاق نے 260 کلو میٹر کا سفر 8 گھنٹے 56سکینڈ میں طے کر کے پہلی، واپڈا کے نجیب اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسری پوزیشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہنزلہ لے اڑے۔
ہنزہ: ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کا مقابلہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عبدالرزاق نے 260کلو میڑ کا فاصلہ 8 گھنٹے اور 56سکینڈ میں طے کرکے اپنے نام کر دیا۔ جبکہ واپڈا کے نجیب اللہ نے 9 گھنٹے 36 سکینڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ ہنزلہ نے فاصلہ 9 گھنٹے 1 منٹ اور 17 سکینڈ میں طے کر کے حاصل کی۔ صوبائی حکومت کے زیر اہتمام ایس سی او، سرینہ ہوٹلز، پاکستان سائیکل فیڈریشن اور سپورٹس ڈپلومیسی کے تعاون سے تین روزہ ٹورڈی خنجراب سا ئیکل ریس جو کہ گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور بین الاقوامی سطح پر مختلف ٹیموں نے حصہ لیا کامیابی کے ساتھ 260کلو میٹر گلگت سے خنجراب تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریس کو کامیاب بنانے میں گلگت، ہنزہ اور نگر کے عوام نے اہم کردار ادا کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *