پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی احتجاج یکسر مسترد کر دیا


gilgit-baltistan-order-2018-Sosttoday-520x245

اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی احتجاج یکسر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی دعویٰ کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھی مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے جس کی حیثیت آزادانہ استصواب رائے کے بعد متعین ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ ماضی کے حقائق اور موجودہ حالات بھارت کے نام نہاد دعوے کے منافی ہیں، جموں کشمیر کی تمام ریاست متنازع خطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ استصواب رائے کے حق کو بھارت، پاکستان اور عالمی برادری تسلیم کر چکی ہے، بھارت کو غیر ضروری اور غیر قانونی بیانات جاری کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ ختم کر نا چاہئے۔

بیان میں گلگت بلتستان پر بھارتی احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ گلگت بلتستان آرڈر پر پروپیگنڈا کرنے سے بھارت نہتے کشمیریوں پر جارحیت کی پردہ پوشی نہیں کرسکتا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *