بارشوں کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں ہو گا

Gilgit-Baltistan-Amazing-600x338

ملک بھر میں مون سون جون کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو گا، جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کاآغازہوجائےگا ۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق تفصیلات سے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا ۔

محکمہ موسمیات پاکستان کی آئندہ مون سون کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں مون سون کے پہلے حصے میں معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ اگست و ستمبرمیں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں ۔

خیبرپختونخواہ اورشمالی پنجاب کے کچھ علاقوں میں اوسطاً زیادہ بارشیں ہوں گی،کئی جگہوں پر شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔

وفاقی کمیشن برائے سیلاب کی جانب سے تمام صوبوں کو درپیش خطرات کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے ڈیم مینجمنٹ کے لیے پالیسی پیش کی ۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی خصوصاًقراقرم ہائی وے، گلگت اسکردو روڈ، دیر چترال روڈ، راولپنڈی،مری،مظفرآباد روڈاورمانسہرہ -ناران روڈ کے لیے اپنے اقدامات کو پیش کیا ۔

UNOCHA نے پاکستان میں وسائل ، صلاحیت اور معاونت کے طریقہ کارکی بابت معلومات کا تبادلہ کیا ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ممبر آپریشن این ڈی ایم اے نے مون سون 2018سے متعلق ہنگامی صورت حال کے رد عمل کے لیے ہدایات پیش کیں اور ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے جامع پلان پیش کیا، اس کے علاوہ این ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی تیاریوں کےبارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام معاون اداروں سے مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *